واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طیارہ میں میکانکی خرابی کے باعث وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جمعرات کو اپنے دوسرے بیرونِ ملک سفر سے واپس آنے پر مجبور ہو گئے۔اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق روبیو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے جب ان کا طیارہ اچانک واشنگٹن کے باہر اینڈریوز ایئر فورس بیس کی طرف واپس مڑ گیا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ جس جہاز میں سکریٹری روبیو پرواز کر رہے تھے اس میں میکینیکل خرابی ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ طیارہ مڑ کر جوائنٹ بیس اینڈریوز پر واپس آ رہا ہے۔ سکریٹری کا ارادہ ہے کہ وہ الگ الگ طیاروں میں جرمنی اور شرقِ اوسط کا سفر جاری رکھیں گے۔