روزنامہ سیاست اور شیپ کا دکھنی بولی پر آج ورکشاپ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شیپ Shaip مصنوعی ذہانت کے ذریعہ ایک ایپ کی تیاری کررہا ہے جس کا مقصد لوگوں تک ہندوستان کے طول و عرض میں بولی جانے والی زبانوں ، بولیوں اور لب و لہجہ کے بارے میں معلومات پہنچائی جائیں اور اپنے ملک کے مٹھاس بھرے لہجوں اور بولیوں سے واقف کروایا جائے ۔ جہاں تک حیدرآبادی لب و لہجہ یا دکھنی بولی کا سوال ہے یہ بلالحاظ مذہب و ملت ہر کسی کو اپنی گرویدہ بنا لیتی ہے ۔ شیپ نے دکھنی بولی اور حیدرآبادی لب و لہجہ کو محفوظ کرنے کے لیے روزنامہ سیاست کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ایم ایل سی نے شیپ کو ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ اس پراجکٹ کے تحت 400 طلبہ و طالبات اور مرد و خواتین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جنہیں ایک گھنٹہ تک دکنی لب و لہجہ میں بات کرنے پر 500 روپئے معاوضہ دیا جائے گا ۔ اس ضمن میں ان لوگوں کے لیے جمعرات 29 مئی کو چار بجے شام دفتر سیاست کے احاطہ میں واقع سیاست آڈیٹوریم میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جناب عامر علی خاں ایم ایل سی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ SHAIP کے نمائندہ محمد بشیر علی نے ان طلبہ اور مرد و خواتین سے شرکت کی گزارش کی ہے جنہوں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہو ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9704159542 پر ربط کریں ۔۔