کے لیے انعامات جیتنے کا موقع
حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست کے 75 سالہ جشن کے موقع پر سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب کے سلسلے میں منعقدہ کے بی جانی کے ’حیدرآبادی فن گامہ شو ‘ میں شرکت کرنے والے شائقین کو انعامات جیتنے کا سنہرا موقع رہے گا ۔ شو میں شریک شائقین کو ایک کوپن دیا جائے گا جس میں انہیں اپنا نام ، پتہ اور فون نمبر درج کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد75 خوش نصیبوں کو ڈرا کے ذریعہ گفٹ دیا جائے گا ۔