روس میں زلزلے کے جھٹکے

   

پیتروپاولووسک۔چٹسکی۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے کمچٹکا جزیرہ کے ساحلی علاقے میں چہارشنبہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔روس کی ایمرجنسی وزارت کے مقامی دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ علاقے کے بحرالکاہل میں مقامی وقت کے مطابق آج صبح 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز پیتروپاولووسک۔کمچٹسکي سے 73 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تقریبا 60 کلومیٹر (37.3 میل)زمین کی گہرائی میں واقع تھا۔بیان کے مطابق زلزلہ کا پہلا جھٹکا محسوس کئے جانے کے 10 منٹ بعد اسی علاقے میں دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.8 تھی۔