حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) ایر انڈیا کی خصوصی پرواز کے ذریعہ 200 مسافرین کو روس سے سان فرانسیسکو کو بہ حفاظت منتقل کردیا گیا۔ دہلی سے سان فرانسیسکو جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی کے باعث اسے روس میں مگادان کے مقام پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ مسافرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت نے متبادل انتظامات کئے اور ممبئی سے ایر انڈیا کی خصوصی پرواز کو روانہ کیا گیا ۔ ایر انڈیا کے مطابق مسافرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔ 216 مسافرین کے علاوہ عملہ کے 16 ارکان کو بہ حفاظت منتقل کیا گیا۔ ایر انڈیا نے مسافرین کی منتقلی کے سلسلہ میں تعاون پر روس کے حکام سے اظہار تشکر کیا۔ واپسی کے انتظار میں مسافرین کو رات بھر ایر پورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ روس کے جس علاقہ میں طیارہ میں خرابی پیدا ہوئی تھی، وہ علاقہ شورش زدہ بتایا جاتا ہے ۔ مسافرین کی بہ حفاظت منتقلی سے حکومت نے اطمینان کی سانس لی۔ر