صوفیہ : رومانیہ کے وزیر زراعت پیٹری دیا نے یوکرین کے بحران اور اپنے ملک کے کسانوں پر اس کے اثرات کے بارے میں براہ راست ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران گہری نیند میں جا کر خراٹے لینے شروع کر دئیے۔ پروگرام میں ایک پریشان کن صورت حال پیدا ہو گئی۔ڈی جی 24 چینل نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اینٹینا 3 سے نشر ہونے والے ایک پروگرام میں میزبانی کرتے ہوئے پروگرام کے پریزنٹر نے وزیر کو مائیک پیش کیا تو ان کی خراٹوں کی آواز گونجنے لگی اور معلوم ہوا کہ وزیر گہری نیند میں چلے گئے ہیں۔پیش کار نے اس شرمناک صورتحال سے بچنے کے لیے کسی اور اسپیکر کے پاس جانے کا وعدہ کرتے ہوئے پروگرام سے عارضی بریک لے لی۔اسٹوڈیو میں موجود پروگرام کے دیگر مہمان خود کو ہنسنے سے نہ روک سکے۔ اس منظر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا جسے بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔