روٹ ایک بہتر کپتان نہیں

   

ایڈیلیڈ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکالم نے کہا ہے کہ جہاں کرکٹ برادری جو روٹ کے بارے میں بہت زیادہ بولتی ہے وہ ایک بہت اچھے لیڈر ہیں، لیکن انہوں نے انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان میں یہ خوبی نہیں دیکھی۔ انگلینڈ کو برسبین کے گابا میں ایشز کے ابتدائی ٹسٹ میں نو وکٹوں سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں انگلش کپتان نے بولروں کو اہم جوڑی جمی اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، یہ دونوں آپس میں 1,100 سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔مکالم نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جو روٹ ایک شاندار شخصیت ہے، ایک شاندار کرکٹر ہے لیکن جب ان کی بہت اچھے قائد کے طور پر بات کرتے ہیں میں نے واقعی ایسا نہیں دیکھا۔نیوزی لینڈکے 40سالہ مکالم ،جنہوں نے 100 سے زیادہ ٹسٹ کھیلے ہیں اور تقریباً 6,500 رنز اسکور کیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ روٹ جنہوں نے ایک کیلنڈر سال میں 1,544 کے ساتھ سب سے زیادہ ٹسٹ رنز کا انگلش ریکارڈ قائم کیا ہے بیٹ کے ساتھ اس طرح کی شاندار کارکردگی کی باوجود وہ اپنی ٹیم کی کامیاب قیادت کیوں نہیں کر پائے۔ گابا میں شکست اس سال انگلینڈ کی ساتویں شکست تھی اور اس نے تباہ کن پہلی اننگز جہاں وہ صرف 147 رنز بنا سکے تھے۔ اس سال انگلینڈ کو ہندوستان سے 1-3 سے سیریز میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد اسے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔ وہ گھر پر کھیلی جانے والی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان سے 1-2 سے پیچھے ہیں جبکہ اس سیریز کے آخر میں کھیلا جانے والا آخری میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔مکالم نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس دوسری اننگز میں امکانات تھے جب ڈیوڈ مالان اور روٹ بہتر طور پر بیٹنگ کررہے تھے لیکن دونوں نے 80 کی رنز کے ہندسے میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔انگلینڈ کے پاس مواقع تھے لیکن وہ واقعی اتنے مضبوط نہیں تھے۔ جب دباؤ آیا توآسٹریلیا کی حکمت عملی کے خلاف انگلینڈ کمزور ہوگیا۔ کیلنڈر سال میں یہ ان کا ساتواں ٹسٹ ہے جس میں انہیں شکست ہوئی ہے جو کہ قابل ذکر ہے۔ ان کا اب تک کا سب سے ناقص ریکارڈ آٹھ ٹسٹ ہارنا ہے اورشاید وہ ریکارڈ اب مزید خراب ہوگا، جبکہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کا بدترین ریکارڈ بنگلہ دیش کی طرف سے بنا ہے جہاں ٹیم نے ایک سال میں 9 مقابلے گنوایں ہیں۔ انگلینڈ کے لیے یہ ایک بہت ہی خوفناک ٹسٹ سال رہا۔مکالم نے کہا کہ واقعی صرف ایک کھلاڑی ہے جو ان کے لیے رنز بنا رہاہے اور وہ ہے کپتان جو روٹ۔ مکالم نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ روٹ بعض اوقات، کھیل کوطول دیتا ہے۔ میرے نزدیک وہ کپتان کے طور پر صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔
براڈ اور اینڈرسن کی واپسی
ایڈیلیڈ:پہلے ٹسٹ میں باہررہنے والی انگلش فاسٹ بولروں کی جوڑی جیمس اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کی دوسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ کے لئے ان دوبولروں کو کام کے بوجھ کو کم کرنے کے نام پر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا لیکن مہمان ٹیم کو پہلے ٹسٹ میں 9 وکٹوں کی کراری شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور وہ ایشز میں اب 1-0 سے پیچھے ہے۔