رکن اسمبلی نے لگایا الزام کے دپیکاپدوکون‘ رنبیر کپور‘ وشال کوشل پارٹی میں ’حالت نشہ‘ میں تھے۔ ملند دیورا نے دعوے کو کیامسترد

,

   

اکالی دل کے ایک رکن اسمبلی نے کرن جوہر کے گھر میں ہوئی پارٹی کا ایک ویڈیو شیئر کیا‘ جس میں فلمی ستارے دیپکا پدوکون‘ وکی کوشل او ررنبیر کپور بھی شامل ہوئے او ردعوی کیاکہ وہ ’نشہ کی حالت‘میں تھے۔ اس دعوی کو مستردکردیاگیا۔

نئی دہلی۔کرن جوہر کے گھر میں ہوئی پارٹی میں اداکارہ دپیکا پدکون‘ رنبیر کپور‘ وکی کوشل‘ ارجن کپور‘ ملائکہ اروڑا’شاہد کپور‘ فلم میکر ایان مکھرجی کے علاوہ دیگرنے شرکت کی اور اس پارٹی کا ویڈیو کرن جوہر نے سوشیل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

اسی دوران وہی ویڈیو ایس اے ڈی کے رکن اسمبلی مجیندر سرسا نے بھی استعمال کرتے ہوئے دعوی کیاکہ فلم ستارے ”حالات نشہ“ میں تھے۔

وہیں ٹوئٹر پر اس دعوی کو بے بنیاد قراردیا گیا‘ کانگریس کے لیڈر ملند دیورا نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے معافی کی مانگ کی ہے۔

سرسا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ حقیقت او رخیال میں بڑا فرق ہے دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے اور مشہور بالی ووڈ نشہ کی حالت میں کس طرح فخر کا مظاہرہ کررہا ہے۔

میں اس نشہ کرنے والے ستاروں کے خلاف اپنی آواز اٹھارہاہوں اس پر اعتراض کے لئے ری ٹوئٹ کریں ساتھ میں سرسا نے پارٹی میں موجود ستاروں کے نام بھی شامل کئے۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ملند دیورا نے معافی کی مانگ کی۔

انہو ں نے لکھا کہ”اس رات میری بیوی بھی وہاں پر موجود تھی(ویڈیو میں بھی ہے)۔ کوئی بھی نشہ کی حالت میں نہیں تھا‘جن کو آپ نہیں جانتے ان کے متعلق گمراہ کن پروپگنڈہ پھیلانا بند کریں۔ مجھے امید ہے کہ تمہارے اندر معافی چاہنے کا حوصلہ ہوگا“

وہیں انٹرنٹ پر سیاسی لیڈر کے دعوی پر بحث چھڑ گئی‘ کئے لوگوں نے اس دعوی کی حمایت کی اور ویڈیو کو قریب کرتے ہوئے اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے یہ دیکھانے کی کوشش کی کہ نشہ ستاروں کی آنکھوں میں کس قدر ہے۔

یہا ں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/karmariaz/status/1156265779240681472