ریاستی وزیر جی کملاکر حادثہ میں محفوظ‘ اسٹیج منہدم

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائز جی کملاکر آج کریم نگر ضلع میں ایک حادثہ میں محفوظ رہے۔ ضلع کے چیرل بدپور علاقہ میں آتمیہ سمیلن کے دوران اسٹیج اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ریاستی وزیر اور پارٹی کے دیگر قائدین گرپڑے جس سے انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ اس حادثہ میں زیڈ پی ٹی سی کے ایک رکن کے پیر میں فریکچر آگیا جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹیج پر توقع سے زیادہ لوگ پہنچ گئے جس کے نتیجہ میں یہ کمزور اسٹیج اچانک منہدم ہوگیا۔ جی کملاکر نے کہا کہ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا لہذا کارکنوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ر