ریاست میں ٹیلی فون ٹیاپنگ پھر ایک مرتبہ موضوع بحث

   

ایپل کمپنی نے الرٹ جاری کیا ، ماضی میں گورنر ، ریونت ریڈی ، بنڈی سنجے ، آر ایس پراوین کمار نے بھی الزام عائد کیا
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں ٹیلی فون ٹیاپنگ کا مسئلہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ گورنر کے بشمول اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ان کے ٹیلی فون ٹیاپنگ ہونے کے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ حال ہی میں ایپل کمپنی نے چند لوگوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ان کے فون ٹیاپنگ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں ، صحافیوں ، جہد کاروں کے علاوہ حکمران جماعت کے قائدین کے بھی ٹیلی فون ریکارڈ ہونے کے شکوک کا اظہار کیا ہے ۔ چند ماہ قبل ملک میں پیگا سیس کے ذریعہ سیاسی قائدین کے ٹیلی فون ٹیاپنگ ہونے کا مسئلہ قومی سطح پر موضوع بحث بن گیا تھا ۔ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث ہوئی ہے ۔ مسئلہ سپریم کورٹ تک بھی پہونچ چکا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ راہول گاندھی نے اپنے بیرونی ممالک کے دورے میں بھی ان کا ٹیلی فون ٹیاپنگ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساتھ ہی تلنگانہ حکومت پر بھی ٹیلی فون ٹیاپنگ کے الزامات عائد ہوئے ہیں ۔ راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان پچھلے سال دیڑھ سال سے تنازعہ چل رہا ہے ۔ جس کے بعد گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے برسر عام کہا ہے کہ ان کا ٹیلی فون ٹیاپ ہورہا ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی ، صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے بی ایس پی تلنگانہ کے سربراہ آر ایس پراوین کمار تلنگانہ بی جے پی کے قائد جی ویویک نے ان کے ٹیلی فون ٹیاپنگ کرنے کا حکومت پر الزام عائد کیا ہے ۔ یہاں تک بھی کہا جارہا ہے کہ حکمران جماعت بی آر ایس کے ارکان اسمبلی و دوسرے قائدین کے ٹیلی فون بھی ٹیاپنگ کی جارہی ہے ۔ مگر بی آر ایس کے قائدین اس پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے احتراز کررہے ہیں ۔ فارم ہاوز میں ارکان اسمبلی کی خریدی کا معاملہ میں بھی ٹیلی فون ٹیاپنگ کی وجہ سے منظر عام پر آنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ ہم فون کو محفوظ رکھنے اس کی چاٹنگ ، دوسرے مواد اور ڈاٹا محفوظ رکھنے کے لیے کئی جتن کرتے ہیں ۔ باوجود اس کے ہائیکرس کی جانب سے کسی نہ کسی طرح ٹیلی فون ٹیاپ کرنے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ مارکٹ میں کئی سارے سافٹ ویر منظر عام پر آگئے ہیں ۔ جس کی تازہ مثال پیگا سیس ہے ۔ تلنگانہ میں بھی سیاسی قائدین اور جہد کاروں کے ٹیلی فون ٹیاپنگ ہونے کے الزامات ہیں ۔ ایپل کمپنی نے ایپل فون رکھنے والے چند قائدین کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے جس کے بعد ایپل استعمال کرنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ پہلے دوسرے کمپنیوں کے ٹیلی فون کے بہ نسبت ایپل فون کو محفوظ تصور کیا جاتا تھا اب وہ بھی ٹیاپنگ کا شکار ہورہا ہے ۔۔ ن