ریحانہ بی نے آئی این موٹر سائیکل ریس جیت لی

   

چینائی۔ مقامی رائیڈر ریحانہبی (آر اے سی آر کیسٹرول پاورالٹیمیٹ) نے یہاں دو سال کے وقفے کے بعد لڑکیوں کے زمرے میں ایم آر ایف انڈین نیشنل موٹر سائیکل ریسنگ چمپئن شپ 2021کے چوتھے راؤنڈ خطاب دوبارہ حاصل کیا۔ 24 سالہ ریحانہ جو 2019 میں چمپیئن شپ جیتنے کے بعد زخموں کی وجہ سے 2020 کے سیزن سے باہر ہوگئی تھی انہوں نے مسلسل چوتھی بار میرٹ کے لیے آخری مرحلہ میں فیصلہ کن پاس دینے سے پہلے ابتدائی لیڈر اور دفاعی چمپئن این جینیفر کو مات دینے کے لیے ایک قابل ذکر رفتار پکڑی۔اس کوشش نے ریحانہ کے نشانات کی تعداد 100 تک لے گئی، جو دوسرے نمبر پر رہنے والی ممبئی کی جاگروتی کرن پینکر (اسپارکس ریسنگ، 57 نشانات) سے آگے ہے اور صرف ایک ریس باقی ہے اور جو فروری میں اختتامی راؤنڈ میں ہونی ہے۔ چینائی سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پربھو اروناگیری تھے جنہوں نے پرو اسٹاک 165 سی سی کی ریس2 میں 12 سال کے وقفے کے بعد قومی چمپئن شپ میں واپس آنے والی ٹیم پیسر یاماہا کے لیے پہلی جیت درج کی۔