ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ ہیک

   

اسلا آباد 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سرکاری براڈکاسٹر ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ کو اتوار کو ہیک کرلیا گیا ۔ اس پر ایک پیام بھی پیش کیا گیا جو اس طرح ہے ’’ ہیلو ایڈمن ۔ آپ بہت محفوظ ہیں۔ آپ کی سکیوریٹی کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ‘ ۔ ویب سائیٹ کو ہیک کرنے کا اعلان ٹوئیٹر اکاونٹ پر کیا گیا ۔ اس پر ٹوئیٹ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے ۔