ریہا کا انکشاف‘ ساراعلی خان‘ راکول پریت نے میرے اور ششانت کے ساتھ منشیات کا استعمال کیاتھا

,

   

ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں اہم ملزم ریہا چکربرتی کو اس ہفتہ کے آغاز میں نارکوٹک کنٹرول بیورو ای ڈی کی جانب سے ریہا کے واٹس چیاٹ کا خلاصہ کرنے اور منشیات کے زوایہ سے کیس کی جانچ کرنے کی سفارش کے بعد گرفتار کرلیاتھا۔

بتایاجارہا ہے کہ تفتیش کے دوران ریہا نے منشیات لینے والے بالی کے 25نمبر اے کے لوگوں کے نام لئے ہیں جس میں سارا علی خان‘ راکول پریت سنگھ کے نام شامل ہیں

سارا علی خان اور راکول پریت سنگھ کے نام منشیا ت سے جڑے

ریہا چکربرتی نے این سی بی کے روبر و قبول کیاہے کہ سار ا علی خان‘ راکول پریت سنگھ اور فیشن ڈائزنر سیمون کھام بھاٹا نے ریہا اور ششانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ڈرگس لئے ہیں

ششانت کے ساتھ سارا کے تعلقات
سارا علی خان جو سیف علی خان او رامریتا سنگھ کی بیٹی ہیں نے ششانت سنگھ راجپوت کے ساتھ2018میں ائی فلم کیدارناتھ سے اپنے فلمی کیریر کی شروعات کی ہے۔

ذرائع کے بموجب ریہانے این سی بی کو دئے گئے اپنے اقبالیہ بیان میں کہا ہے کہ سارا ششانت سنگھ راجپوت اور دیگر دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ گئی تھی۔

اس ماہ کے اوائل میں ششانت کے دوست سمیول ہاؤکیپ نے دعوی کیاتھا کہ ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ششانت اور سارا کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیاتھا۔

اس کے فوری بعد ریہا نے سارا علی خان کا نام منشیات کے اسکینڈل میں گھسیٹا‘ ٹوئٹر پر سارا علی خان کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرنے لگاتھا۔ٹوئٹر صارفین نے

تمام پراڈکٹس سے پٹوڈی کی شہزادی کا نام ہٹانے کی مانگ کرنے لگے اور سارا علی خان کے ساتھ مرکز توجہہ بنی تین عورتوں پر لعن تعن کرنے بھی لگے تھے۔

راکول پریت سنگھ کے متعلق بات کرتے ہوئے مذکورہ ادکارہ ریہا کے ساتھ دوست رہی ہیں۔ ریہا نے ایڈیشنل چیف جوڈیژل مجسٹریٹ کو دئے گئے اپنے بیان میں اس بات کا بھی انکشاف کیاہے کہ 80فیصد بالی ووڈ کی ہستیاں منشیات کے عادی ہیں۔

ان کے اس چوکنے دینے والے بیان نے کئی لوگوں کی نیند اڑا دی ہے۔ درایں اثناء جمعہ کے روز ممبئی کے ایک سیشن کورٹ نے ریہا کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیاہے۔

ششانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کا ایک حصہ نارکوٹک کنٹرول بیورو بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمام چھ ملزمین بشمول سمیول میرانڈا‘ دپیش سوانت‘ عباس باسط اور زید ویلاترا توقع کی جارہی ہے کہ ضمانت کے لئے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔اپنے ہی گھر میں 14جون کے روز ششانت سنگھ راجپوت مردہ پائے گئے تھے۔

اس وقت ممبئی پولیس نے یہ کہتے ہوئے ششانت سنگھ کی موت کی وجہہ خودکشی ہے تحقیقات کو بند کردیاتھا۔

ان کے موت کی تحقیقات فی الحال سی بی ائی‘ نارکوٹک کنٹرول بیورو اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کررہا ہے