Saturday , December 7 2019

زرعی مارکٹ یارڈ نظام آباد میں ای نام سسٹم کا مشاہدہ

نظام آباد :19؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زرعی مارکٹ کمیٹی نظام آباد کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ای نام کا مشاہدہ اور اس کا جائزہ لینے کیلئے ملک فرانس سفارتی خانہ کا ایک وفد آج کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر رام موہن رائو سے ملاقات کی اور نظام آباد مارکٹ کمیٹی کی جانب سے عمل کئے جانے والے ای نام سسٹم کے بارے میں تفصیلات حاصل کی بعدازاں مارکٹ یارڈ پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ اسکیمات کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے فرانس کے سفارتی خانہ کے عہدیداروں کو تفصیلات سے واقف کروایا مارکٹ یارڈ میں مارکیٹنگ محکموں کے ذریعہ عمل کئے جانے والے اسکیمات اور ای نام کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر واقف کروایا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT