Sunday , November 29 2020

زویریو نے مسلسل دوسرا اے ٹی پی ٹور خطاب جیت لیا

کولون۔الیگزنڈر زویریو نے کولون ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں ڈیاگو شوارٹزمان کو 6-2 ،6-1 سے شکست دے کر اپنا دوسرا مسلسل اے ٹی پی ٹور خطاب جیت لیا۔ زویریو نے نو ایس لگائے اور بریک پوائنٹ بچایا۔ انہوں نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے شوارٹزمان کی سروس پانچ مرتبہ توڑی ۔پہلا سٹ38 منٹ تک جاری رہا جبکہ دوسرا سٹ صرف33 منٹ میں ختم ہوگیا ۔ یہ زویریوکا مجموعی طور پر 13 واں خطاب ہے ۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے اے ٹی پی انڈور خطاب جیتا تھا۔ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے اس کھلاڑی نے تیسری بار مسلسل اے ٹی پی خطاب اپنے نام کیا ہے ۔زویریو اس سے قبل اگست2017 میں واشنگٹن اورمونٹریال اور پچھلے سال مئی میں میونخ اور میڈرڈ میں لگاتار خطابات جیتے ہیں ۔جرمنی کے کھلاڑی نے گذشتہ ہفتے فیلکس اگور الیاسییم کو شکست دے کر کولون انڈور کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ دونوں ٹورنمنٹ ایک جگہ پر کھیلے گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT