زید اور سعدیہ کو موتھائی مقابلوں میں سلور میڈلس

   

حیدرآباد (راست) نیشنل کراٹے چمپئن شپ 2021 لیجنڈ گریٹ گرانڈ ماسٹر ایم ایس جاوید چیلنجر کپ مقابلے 12 نومبر تا 14 نومبر ہائی ٹیک سٹی ایگزبیشن سنٹر میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں دو ہونہار اسٹوڈنٹس سید زید ولد میر نیر سلطان اور سیدہ سعدیہ بنت اطہر سلطان نے بھی حصہ لیا۔ زید اور سعدیہ نے موتھائی مقابلوں میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ دونوں نے اپنے مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ یہ دونوں ماسٹر ابوسفیان بلیک بیلٹ گولڈن ڈراگن کراٹے کلب چندرائن گٹہ حیدرآباد کے بھتیجے و بھتیجی ہیں۔