سائرہ بانو82سال کی ہوگئیں خوبصورتی، اداکاری اور دلکشی کا حسین امتزاج

   

ممبئی ۔24؍اگست ( ایجنسیز )بالی ووڈ میں سائرہ بانو کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی دلکش شخصیت، خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑا۔ اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت نے انہیں اپنے دور کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل کیا۔سائرہ بانو کی پیدائش 23 اگست 1944 کو ہوئی۔وہ اب 82سال کی ہوگئی ہیں۔سائرہ کی ابتدائی تعلیم لندن میںہوئی۔ 1960 میں وہ ممبئی واپس آئیں اورسبودھ مکھرجی کی فلم ’جنگلی‘ کیلئے میں سائرہ کو کام کرنے کا موقع ملا جس کی کامیابیکے بعد سائرہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔