سابق آئی اے ایس آفیسر انوپ پانڈے نئے الیکشن کمشنر

   

نئی دہلی : انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویس (آئی اے ایس) کے سابق آفیسر انوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔وزارت قانون و انصاف نے چہارشنبہ کوبتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984بیاچ کے اتر پردیش کیڈر کے پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔ گذشتہ روز اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئے گی۔ موجودہ طور پر سشیل چندر چیف الیکشن کمشنر اور راجیو کمار دیگر الیکشن کمشنر ہیں۔ انوپ چندر اگست 2019ء میں سیول سرویسیس خدمات سے سبکدوش ہوئے تھے۔

ADVERTISEMENT