سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند کو پنجہ گٹہ پولیس کے روبرو پیش ہونے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند کو ہدایت دی کہ وہ پولیس پنجہ گٹہ کے روبرو تحقیقات کیلئے پیش ہوں۔ عامر شکیل کے فرزند کے خلاف پرجا بھون کی گیٹ کو کار سے ٹکر دینے کے معاملہ میں پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ کے بعد عامر شکیل کے فرزند راحیل دبئی روانہ ہوگئے تھے اور وہ تحقیقات کیلئے پولیس کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دبئی میں موجود رہتے ہوئے مقدمہ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے سابق رکن اسمبلی کے فرزند کو ہدایت دی کہ وہ 16 ڈسمبر کو پنجہ گٹہ پولیس کے روبرو تحقیقات کیلئے حاضر ہوں۔ عدالت نے واضح کیا کہ دبئی سے حیدرآباد واپس آکر پولیس تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیئے۔ عدالت نے درخواست گذار کے وکیل کے دلائل کو قبول نہیں کیا۔1