مذکورہ سابق وزیر نے مزیدکہاکہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی شبہہ کو خراب کرنے کے لئے اس طرح کی کوششیں کی گئی ہیں
لکھنو۔بی جے پی کے سینئر لیڈر او رسابق مرکزی وزیر سوامی چینمایا نند نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ انہیں جنسی استحصال اور اغوا کے کیس میں سازش کے تحت پھنسایاگیاہے۔
ایس ایس کالج شاہجہاں پور میں زیر تعلیم لاء اسٹوڈنٹ کے مبینہ اغوا کے معاملہ اپنے خلاف درج ایف ائی آر کاحوالہ دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے ایک نیوز چیانل کو بتایا کہ”میرے خلاف یہ ایک سازش ہے اور اس کا حصہ لڑکی بنی ہے یہ ایک سوال ہے۔
یہاں پر دیگر چار لڑکے بھی ہیں جنھوں نے مجھے بلیک میل کرنے او رمجھ سے رقم لوٹنے کی کوشش کی“۔
مذکورہ سابق منسٹر نے مزیدکہاکہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی شبہہ کو خراب کرنے کے لئے اس طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں
۔انہوں نے کہاکہ ”سابق میں کلدیب سنگھ سینگرکو اسی طرح کے معاملہ میں پھنسایاگیا او راب مجھے ٹارگٹ بنایاگیاہے“۔
بی جے پی سے برطرف رکن اسمبلی سینگر پر عصمت ریزی اور عصمت ریزی کی متاثرہ او راس کے وکیل کی سڑک حادثے میں قتل کی کوشش کا ایک مقدمہ درج ہے۔ سینگر فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہے۔
شاہجہا ں پور کے ایس ایس کالج جس کا بی جے پی لیڈر ڈائرکٹر ہیں میں زیر تعلیم ایک اسٹوڈنٹ نے سوامی چینمایانند پر الزام لگایاہے کہ ”کئی لڑکیوں کی انہوں نے زندگیاں خراب ہیں اور ہراساں کیاہے“۔
مذکورہ طلبہ نے پچھلے ہفتہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کلب میں یہ بیان دیاتھا۔ ایک دن بعدلڑکی غائب ہوگی اور والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
معاملہ سرخیو ں میں آنے کے بعد منگل کی رات چینمایا نندکے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی