سال2024میں بن جائے گا’ہندو راشٹر‘

,

   

بی جے پی رکن اسمبلی کا دعوی‘ راہول کبھی نہیں بن سکتے وزیراعظم

بلیا۔اترپردیش کے بلیاضلع کے بیریا اسمبلی سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے ایک بار پھرمتنازعہ بیان دیاہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ آر ایس ایس کے 100سال مکمل ہونے پر 2024میں ہندوستان ہندو راشٹربن جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کا موزانہ’لنکنی‘ سے کرتے ہوئے کہاکہ ہنومان جیسے یوگی آدتیہ ناتھ لوک سبھا الیکشن میں بنگال کا آدھا لنکا’دہن‘ کردیا ہے او راسمبلی الیکشن میں اس کا مکمل ’دہن‘ ہوجائے گا۔

واضح ہوکہ سریندر سنگھ اکثر اپنے تنازع بیانوں کی وجہہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

بیریا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندرسنگھ نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال 2024میں آر ایس ایس کے سوسال پورے ہونے والے ہیں۔ ایسے میں پورا امکان ہے کہ تب تک ہندوستان ہندو راشٹرقراردے دیاجائے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ’لنکنی“ ہیں اور یوگی ادتیہ ہنومان ہیں۔ میڈیا کے سامنے بولتے ہوئے سریندر سنگھ نے پی ایم مودی کا موزانہ بھگوان رام سے کردیا او رکہاکہ مودی کی شکل میں رام ترنمول کانگریس سے ہی کسی وبھیشن کا انتخاب کرکے ان کو مغربی بنگال کا اقتدار سونپ دیں گے۔

جبکہ کانگریس صدر راہول گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی قسمت میں پی ایم بننا نہیں لکھا ہے۔

وہیں مایاوتی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ اصل میں سیاسی سوداگر ہیں۔ ضمنی الیکشن میں اکیلے گیارہ سیٹوں پر کڑکر 22کروڑ وصول کرلیں گی۔