سب انسپکٹر تقررات کیلئے 7 اگست کو پریلمس امتحان

   

30 جولائی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ ریاست میں 503 امتحانی مراکز
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے 7 اگست کو پریلمس امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 30 جولائی کو صبح 8 بجے سے 5 اگست کو رات 12 بجے تک اڈمیٹ کارڈ کی بنیاد پر tslprb.in ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ اگر ڈاؤن لوڈ میں کوئی مسائل ہوں تو [email protected] پر ای میل کریں یا 9391005006 ۔ 9393711110 فون نمبرات پر رابطہ پیدا کریں ۔ حیدرآباد کے بشمول ریاست کے 35 شہروں میں 503 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحان 7 اگست اتوار کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک انعقاد کیا جائے گا ۔ امتحان میں جملہ 2,47,217 امیدوار شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے 81 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تاحال تقریبا 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ محکمہ پولیس میں ایس آئی کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے 25 اپریل کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا ۔۔ ن