حیدرآباد :۔ مالیاتی سال 2020-21 کے اختتام کے باعث جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن میں سست روی کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں تمام سب رجسٹرار آفسس کو اس ماہ تعطیلات کے دوران بھی کھلے رکھے جائیں گے ۔ تمام اتوار کو بھی دفاتر کام کریں گے ۔ اس ماہ اتوار 7 ، 14 ، 21 اور 28 مارچ کو ہے جب کہ 13 مارچ کو دوسرا ہفتہ کی تعطیل ہے ۔ سب رجسٹرار آفسس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماہ مارچ کے دوران ( 29 مارچ ہولی کے ماسوا ) تمام دنوں میں غیر زرعی اراضیات کی رجسٹریشن کے لیے کام کاج کریں ۔ تاہم 14 مارچ کو ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، کھمم اور ورنگل کے سب رجسٹرار آفس بند رہیں گے ۔ عوام کی درخواست پر حکومت نے یہ سہولت رکھی ہے تاہم حکومت نے یہ بھی وضاحت کی کہ زرعی اراضیات کے رجسٹریشن کو پیشگی سلاٹ بکنک کے ذریعہ کی یقینی بنایا جائے گا اس کے لیے تمام تحصیل آفسوں میں دھرانی پورٹل کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ۔