نے ریاست کی ترقی کیلئے کچھ کام کیا ہے ! سوز
سرینگر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کر بے حد افسوس ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کی موجودہ ایڈمنسٹریشن یہ بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ کام کیا ہے !انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ انتظامیہ اس بات پر غور کرے کہ در حقیقت ماضی میں مختلف ذمہ دار افراد نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کی طرف سے لوگوں کی بہبودی کے لئے اچھے کام کئے ہوںگے ۔ اسی مثبت سوچ کے ذریعے موجودہ انتظامیہ ماضی کے ذمہ دار لوگوں کی حقیقت کو پہنچانے گیں۔سب سے پہلی بات انتظامیہ کو جان لینی چاہئے کہ جموں وکشمیر میں اُس وقت کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں انقلابی نوعیت کے زرعی اصلاحات کئے گئے تھے ۔ جس سے جموں و کشمیر کے کسانوں اور مزدوروں کو بلا لحاظ مذہب و ملت مختلف قسم کے فوائد اور سہولتیں براہ راست مل گئیں تھیں۔سوز نے کہاکہ جموں کے مقتدر لیڈروں نے کھلے دل سے ان زرعی اصلاحات کا خیر مقدم کیا تھاجن میں مہاتما چہارشنبہ سنگھ، بھگت چھجورام ، موتی رام بیگڑا، بلراج پوری، ویدھ بھسین ، اوم صراف، رام پیارا صراف کرشن دیو سیٹھی وغیرہ شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست جموںوکشمیر کا موجودہ انتظامیہ اگر انقلابی زرعی اصلاحات کی اَن دیکھی کرے گا اور دہلی کے پروپگنڈا کے ساتھ آواز ملائے گا تو اُن کا اپنا اچھا کام ضائع ہوگا!