سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کی صبح نوگام سرینگر اور سوپور میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے ۔یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے منگل کی صبح سوپور اور نوگام سری نگر میں چھاپے مارے ۔انہوں نے کہاکہ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔