سر پر بیگ اورقُلی کے ڈریس میں راہول گاندھی دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر کانگریس قائد کانیا انداز

,

   

نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی جمعرات کو نئی دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچے اور قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس دوران راہول کو قلی کی سرخ قمیض پہنے اور سر پر سامان اٹھائے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ قلیوں کے ساتھ بیٹھے اور ان سے ان کے مسائل پوچھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر قلیوں کے ساتھ راہول کی بات چیت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا کہ عوام کے لیڈر راہول گاندھی نے آج دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر اپنے قلی دوستوں سے ملاقات کی۔ پارٹی نے لکھا کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں ریلوے اسٹیشن کے قلی دوستوں نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آج راہول ان کے درمیان پہنچے اور ان کی باتیں سنی ۔وہیں راہول نے ‘انسٹاگرام’ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج دہلی کے آنند وہار ٹرمینل پر کام کرنے والے قلی بھائیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے لکھا کہ میرے ذہن میں یہ خواہش کافی دنوں سے تھی اور انھوں نے مجھے بہت پیار سے بلایا تھا اور ہندوستان کے محنت کش بھائیوں کی خواہش کسی بھی قیمت پر پوری ہونی چاہیے۔اس سے پہلے بھی راہول نے بس میں سفر کیا اور ایک میکانگ سے بھی گیاریج میں ملاقات کی تھی ۔انہوں نے کسانوں کے ساتھ فصل بھی بوئی تھی۔