Wednesday , August 12 2020

سشانت ڈپریشن کا شکار ہوا ، پولیس کا بیان

٭٭ ٹی وی اور بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت جو اتوار کو اپنے باندرہ اپارٹمنٹ میں پھانسی پر لٹکے پائے گئے، وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے ۔ پولیس نے پیر کو کہا کہ 34سالہ ایکٹر مایوسی کو دور کرنے کا علاج بھی کرارہے تھے ۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ ان کے اپارٹمنٹ سے خودکشی کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا ۔ اس دوران امیتابھ بچن نے سشانت کی موت پر انسٹاگرام پر تحریر کیا کہ کوئی فرد کس طرح خودکشی کا ارتکاب کرتا ہے یہ آفاقی پُراسرار بات ہے جو کسی کے سمجھ میں نہیں آئے گی ۔ سشانت بریلینٹ ٹیلنٹ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی ختم کرلی، جو حیرانی کا معاملہ ہے ۔ دریں اثناء ممبئی میں ویلے پارلے کے پون ہنس سمشان میں سشانت کی آخری رسومات انجام دی گئی ۔ اس موقع پر ان کے رشتہ دارںو اور قریبی دوستوں اور سنیما انڈسٹری کے چند اشخاص موجود تھے ۔بہار سے ان کے والد خصوصی طور پر ممبئی آئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT