Saturday , December 5 2020

سعودی عرب سے ہندوستان کی تمام پروازیں ہنوز معطل

ریاض ۔سعودی عربین ایر لائن السعودیہ نے ایک سوال کے جواب میں ٹوئٹر کے سرکاری اکاونٹ پر کہا کہ فی الوقت ہندوستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ جب بھی بحالی کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ السعودیہ نے یاد دہانی کروائی کہ حکومت کی ہدایت کی مطابق یکم جنوری سے بین الااقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم متعلقہ ادارے اس بات کی توثیق یکم دسمبرکوکریں گے۔سعودی عربین ایر لائن السعودیہ نے موثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹر ی) رکھنے والوں کی ہندوستان سے سعودی عرب واپسی کے حوالے سے استفسارکا جواب دیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ہندوستانی شہری نے استفسارکیا تھا کہ موثرخروج و عودہ رکھنے والوں کے لئے ہندوستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی۔السعودیہ نے یاد دہانی کرائی کہ قیادت کی ہدایت کی مطابق یکم جنوری سے بین الااقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم متعلقہ ادارے اس بات کی توثیق یکم دسمبر کو کریں گے لیکن ہندوستان کے لئے تمام پروازیں ہنوز معطل ہیں۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ مستثنی زمروں کے لئے السعودیہ کی پروازیں پندرہ ستمبر سے چل رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT