سعودی عرب میں بیٹیوں کی جلد شادی کرنے کی ہدایت

,

   

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب والدین کیخلاف کارروائی کا انتباہ
ریاض ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے والدین کو انتباہ دیا ہیکہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں تاخیر نہ کریں۔ سعودی عرب میں پریس ایجنسی کے مطابق ایسے والدین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بیٹیوںکی شادیوں میں تاخیر سے متعلق سعودی والدین کا عمل ناقابل قبول ہے۔ کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہیکہ ایسی خواتین جن کی شادیوں میں تاخیر کی جارہی ہے وہ شریعت کے قانون کے مطابق اپنے والدین کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتی ہیں۔