خان کو ”لینڈ مافیا“ قراردئے جانے کے بعد‘ مذکورہ رام پو رضلع انتظامیہ او رپولیس کوشش کررہی ہے کہ وہ ایک”ہسٹری شیٹ“ کھولے۔ کیونکہ اپریل سے اب تک خان کے خلاف72مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
لکھنو۔ مذکورہ رام پور انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایک ریسورٹ کی دیوار توڑ دی جومقامی سماج وادی پارٹی ایم پی اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ کا ہے‘
ضلع انتظامیہ نے اس وقت یہ کاروائی جب انہیں جانکاری ملی کے محکمہ آبپاشی کی ایک چھوٹی نہر کو مبینہ طور پر بند کرتے ہوئے اس پر دیوار تعمیرکی گئی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ رام پور ایوجانیا کمار سنگھ نے کہاکہ مذکورہ نہر کو اس ریسورٹ کاحصہ بنایاگیا جس پر سال2014-15میں ساور کے رکن اسمبلی نے اپنے ذاتی زمین پر ”غیرقانونی طریقے“ سے حصہ بنایاتھا۔
سنگھ نے کہاکہ ”مذکورہ بد کوسیا نہر‘ جو دس میٹرلمبی اور دس میٹر چوڑی ہے‘ جس کو ریسورٹ میں غائب کردیاگیا اور ایک دیوار اس کے اردگرد تعمیر کردی گئی۔ یہ ایک غیرقانونی قبضہ ہے۔
اس ضمن میں تحقیقات کرنے کے بعد ہم نے 29جولائی کو عبداللہ خان کے نام ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے دیوار منہدم کرنے کے لئے استفسار کیا‘انہوں نے نوٹس پر ردعمل دیا مگر تشفی بخش جواب نہ ملا اور جمعہ کے روزہم کشن پور میں ریسورٹ کی دیوار منہدم کردی“۔
اپنے اس نوٹس میں انتظامیہ نے عبداللہ سے استفسار کیاتھا کہ تین دن میں ریسورٹ کی دیوار منہدم کریں‘ جس میں ناکامی کے بعد انتظامیہ نے یہ سب کچھ کیاہے۔
ڈی ایم نے انڈین ایکسپریس کو یہ بھی بتایاکہ دیوار میں استعمال کی گئی اینٹوں کا لال پور برج سے تعلق ہے جس کوآزادی سے قبل تعمیرکیاگیاتھا‘ اور کچھ سال قبل اس کومنہدم کردیاگیاہے۔ڈی ایم نے کہاکہ ”ریسورٹ کی دیوار منہدم کرنے کے بعد جو اینٹیں دستیاب ہوئی ہیں ان کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک تحقیقات بھی کی گئی ہے۔
مذکورہ اینٹوں کے متعلق ہمارے پاس کچھ شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔
ہم ان تمام الزامات کی تحقیق کریں گے۔ یہ اینٹیں کافی قدیم دیکھائی دے رہی ہیں“۔
خان کو ”لینڈ مافیا“ قراردئے جانے کے بعد‘ مذکورہ رام پو رضلع انتظامیہ او رپولیس کوشش کررہی ہے کہ وہ ایک”ہسٹری شیٹ“ کھولے۔
کیونکہ اپریل سے اب تک خان کے خلاف72مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خان کے قریبی علی حسن ایک ریٹائرڈ نائب ایس پی اورجواہریونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افیسر کے طور پرخدمات انجام دینے والے پر 30مجرمانہ مقدمے درج کئے گئے ہیں