حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی محکمہ فینانس نے سنٹرل ٹیکس حصہ کے طور پر تلنگانہ کو 1533.64 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ 28 ریاستوں کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سنٹرل ٹیکس حصہ کے طور پر 72961.21 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ تہواروں کے پیش نظر فنڈز جاری کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ آندھرا پردیش کو 2952.74 کروڑ کرناٹک کو 2660.88 کروڑ ، کیرالا کو 1404.50 کروڑ ، تاملناڈو کو 2976.10 کروڑ جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں کیلئے 11,527.86 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ ن