نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ 12 جنوری کو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نسیتھ پرمانک کے خلاف 2018 میں درج قتل کی کوشش کے معاملہ میں داخل کی گئی پیشگی ضمانت کی عرضی پر غور کرے گی۔جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج میتھل کی بنچ نے مرکزی وزیر مملکت کی عرضی پر مغربی بنگال حکومت سے جواب طلب کیا۔پرمانک نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جلپائی گوڑی سرکٹ بنچ کے 4 جنوری کے حکم کو چیلنج کیا، جس نے انہیں اس کیس میں عبوری تحفظ دینے سے انکار کر دیا تھا۔2018 میں مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے دنہاٹا تھانہ علاقے میں ایک گروپ نے ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک شخص کو مبینہ طور پر گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔