سڑک حادثہ میں آبکاری انسپکٹرجاں بحق، سب انسپکٹر زخمی

   

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) شہر کے ایل بی نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آبکاری کے سرکل انسپکٹر صادق علی جاں بحق ہوگئے جبکہ سب انسپکٹر خواجہ معین الدین شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد بائیک پرگھر واپسی کے دوران ان کی بائیک کو تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سب انسپکٹر خواجہ معین الدین شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ وہ نارائن گوڑہ ایکسائز پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لاپرواہی سے کار چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ صادق علی چارمینارپولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے ۔یہ دونوں ملک پیٹ علاقہ میں سرکاری کوارٹرس میں مقیم تھے ۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی کارڈرائیور کارکو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار وینو شاہ ریڈی کے نام پر درج ہے اور اس کار پر خطرناک اور اوور اسپیڈ کے چالانات بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ صادق علی کا تبادلہ دو دن پہلے ضلع میدک میں کیا گیا تھا۔ع