سڑک حادثہ پر چیف منسٹر کا اظہاردکھ متاثرین کو بہتر علاج کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے وقارآباد ضلع میں سڑک حادثہ پر گہرے غم کا اظہار کیا جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چیف منسٹر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔شH/M/