Friday , November 27 2020

سکندرآباد سے پرائیویٹ ٹرینیں چلانے دس کمپنیوں کی پیشکش

حیدرآباد ۔ پرائیویٹ ٹرینوں کو جو ٹرین خدمات میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی ہیں، اُس وقت ایک بڑی پیشرفت ہوئی جب مختلف پرائیویٹ کمپنیاں حیدرآباد سے ملک کے مختلف مقامات تک ٹرینیں چلانے کیلئے آگے آئی ہیں۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق سکندرآباد سے پرائیویٹ ٹرینیں چلانے کیلئے تقریبا دس کمپنیاں آگے آئی ہیں مجموعی طورپر 15کمپنیوں کی جانب سے 120 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان کمپنیوں میں میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹیڈ، بی ایچ ای ایل،ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس اور جی ایم آر ہائی ویز لمیٹیڈ شامل ہیں۔ریلویز نے 11روٹس کو حتمی شکل دی ہے جن پر پرائیویٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT