Thursday , July 2 2020

سید علی گیلانی کا حریت فورم سے علحدگی کا اعلان

سرینگر۔حریت کانفرنس (گیلانی) کے چیئرمین اور عمر رسیدہ مزاحمتی لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے پیر کے روز اچانک حریت فورم سے مکمل علٰحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔انھوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک مختصر آڈیو پیغام میں کہا کہحریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے علٰحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں، اس فیصلہ سے فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں شعبہ نشر و شاعت کی طرف سے سید علی گیلانی کے ذاتی لیٹر ہیڈ پر بھی ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے ۔اس پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ چیرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علاحدگی کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT