حیدرآباد۔سیکلون کرکٹ کلب نے انٹراکیڈیمز کرکٹ لیگ چمپئن شپ کے فائنل میں سی سی اوبی کو 78 رنز سے شکست دیکر خطاب حاصل کرلیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز اسکور کئے ۔فہیم نے 101 گیندوں میں تیزرفتار 128 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں 11 چوکوں اور 4 چھکے لگائے ۔جوابی اننگز میں سی سی او بی 25.2 اوورس میں 183 رنز بناپائی جس کی اصل وجہ محمد بلال احمد کی شاندار بولنگ رہی ۔بلال نے 14 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔