سی اے اے و این آر سی پر تمام ممالک کو واقف کروایا گیا

   

قانون سے دستور کے بنیادی ڈھانچہ میں کوئی تبدیلی نہیں : وزارت خارجہ
نئی دہلی 2 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے دنیا بھر کے ممالک سے نئے شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے تعلق سے تبادلہ خیال کرلیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے آج یہ بات بتائی ۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر بات کی ہے اور انہیں واقف کروادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون در اصل متاثرہ اقلیتوں کی جانب سے شہریت کے حصول کے عمل کو تیز رفتار بناتا ہے اور اس سے دستور کے بنیادی ڈھانچہ میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ۔ اس سوال پر کہ گوہاٹی میں گذشتہ مہینے احتجاج کی وجہ سے ملتوی کی جانے والی ہندوستان ۔ جاپان چوٹی کانفرنس کا دوبارہ انعقاد عمل میں آئیگا مسٹر رویش کمار نے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس کی نئی تواریخ کا جلد ہی تعین کرنے کے بعد اعلان کیا جائیگا ۔