سے پانچ فیصد کم ہوا ہے‘ جبکہ کمیونٹی کا تناسب 14فیصدہے

,

   

نئی دہلی۔ حالانکہ سترویں لوک سبھا میں مسلمانوں کی نمائندگی بہت کم ہے مگر پچھلی معیاد سے کچھ زیادہ بھی مانی جائے گی۔

کم سے کم پچیس اراکین پارلیمنٹ پچھلے لوک سبھا کے 23کے مقابلے میں منتخب ہوئے ہیں۔لوک سبھا الیکشن 2019کے نتائج۔ نچلی ایوان میں مسلمانوں کی نمائندگی کا تناسب ان کے مجموعی آبادی سے پانچ فیصد کم ہوا ہے‘ جبکہ کمیونٹی کا تناسب 14فیصدہے۔

بی جے پی نے542سیٹوں میں 303پر جیت حاصل کی‘ او رپھر دوبارہ مذکورہ پارٹی نے ایک بھی مسلمان کو اپنا امیدوار نہیں بنایا۔

مذکورہ پارٹی نے مغربی بنگال سے دو امیدوار کو میدان میں اتاراتھا جس پر مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 27فیصد ہے اور ایک لکشا دیپ سے جہاں پر 95فیصد مسلم آبادی ہے اور تین کشمیر وادی سے مذکورہ چھ امیدواروں میں سے کسی نے بھی جیت حاصل نہیں کی ہے۔

اترپردیش میں بی ایس پی او رسماج وادی پارٹی اتحاد میں بالترتیب تین مسلم امیدوار ایوان میں ہیں۔

بی ایس پی کے کنور دانش علی(امروہا) افضل انصاری (غازی پور) حاجی فضل الرحمن (سہارنپور) اور مذکورہ ایس پی نے ایس ٹی حسن(مراد آباد) شفیق الرحمن برق(سمبھال)اور اعظم خان(رام پور)۔

اگلے زیادہ امیدوار مغربی بنگال ریاست سے ہیں جہاں چھ میں سے پانچ ترنمول کانگریس کے اور ایک کانگریس پارٹی کا امیدوار ہے۔

حیدرآباد سے اے ائی ایم ائی ایم کے اسد الدین اویسی نے دوبارہ جیت حاصل کی جبکہ ان کا ایک او رنیا امیدوار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوا ہے۔

جو پارٹی کے امتیاز جلیل ہیں جنھوں نے مہارشٹرا کے اورنگ آباد سے مقابلہ کیاتھا‘ جلیل نے شیو سینا کے موجودہ رکن اسمبلی چندرکانت کھیرے کو شکست دی۔

مہارشٹرا میں اے ائی ایم ائی ایم نے پرکاش امبیڈکر کی ونچت بہوجن اگھاڑی کے ساتھ ملکر اس امیدکے ساتھ دلت مسلم اتحاد کے ووٹوں کو یکجہ کریں گے مقابلہ کیاتھا۔

لفٹ فرنٹ کے صرف کیرالا سے امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے جس میں الپوزہ کے جہاں سے سی پی ائی(ایم) کے اے ایم عارف نے محض دس ہزارووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ کیرالا میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیر (پونانی) اور پی کے کونہالا کوٹی(ملاپورم) سے جیت حاصل کی ہے وہیں پارٹی کے‘ کے ناواساکانی نے تاملناڈو کے رامنتھاپورم سے اکثریت حاصل کی جہاں پر ائی یو ایم ایل کے ڈی ایم کے کی زیر قیادت الائنس کا حصہ تھی۔

کشمیر وادی کے تمام تین سیٹیں نیشنل کانفرنس کے حصہ میں گئی اس کے امیدوار فاروق عبداللہ‘ اکبر لون‘ اور حنان مسعود نے جیت حاصل کی۔

کانگریس کے چار امیدوار جنھوں نے اکثریت حاصل کی وہ عبدالخلیل(برپتا‘ آسام) محمد جاوید (کشن گنج‘ بہار) ابو حسیم خان چودھری(مالدہ دکشن‘ مغربی بنگال) اور محمد صدیق(فرید کوٹ‘ پنجاب) سے ہیں