شاہین باغ احتجاج! طلبہ کو راستہ فراہم کیا جائے گا

,

   

نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ اپنے شباب پر ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین 36 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے دہلی، نوئیڈا سڑک پوری طرح بند ہے۔ عوام کو اس پر مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔ روزگار کے سلسلہ میں جانے افراد اسکولی طلبہ کو پریشانیاں پیش آرہی ہیں۔

مظاہرین میں سے کچھ افراد نے دہلی کے لیفٹننٹ گورنرانیل بیجل سے ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ اسکول بسوں کیلئے راستہ فراہم کیا جائیگا تاکہ طلبہ کو پریشانی نہ ہوں۔ اب چونکہ امتحانات قریب ہیں اس لئے طلبہ کو مشکلات نہ ہوں اسلئے یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس احتجاج کی وجہ سے طلبہ اور دیگرافراد کو متبادل راستہ سے جانا پڑرہا ہے جو ان کے لئے مشکل ہورہی ہے۔اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے مظاہرین نے اسکولی طلبہ کی بسوں کو راستہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔