شب قدر کی اختیاری تعطیل19 اپریل کو رہیگی‘ جمعۃ الوداع کی 21 اپریل کو اختیاری تعطیل

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شب قدر کی اختیاری تعطیل کے دن میں تبدیلی کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کے احکامات کے مطابق شب قدر اور جمعۃ الوداع کی اختیاری تعطیل 19 اپریل کو رہے گی بجائے 21 اپریل کے۔ اسی طرح جمعۃ الوداع کی اختیاری تعطیل 14 اپریل کے بجائے 21 اپریل کو رہے گی۔اختیاری تعطیلات برائے شب قدر اور جمعۃ الوداع میں تبدیلی کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ر