شراب بندی کیلئے اوما بھارتی کے مشورے

   

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے ریاست میں شراب پر پابندی کے حوالے سے کئی تجاویز دی ہیں۔اوما بھارتی کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر لوگ شراب پینا چھوڑ دیں تو وہ شراب کی دکانیں بند کر دیں گے ۔ جب لوگ شراب نہیں پییں گے ، دکانیں بالکل نہیں چلیں گی تو خود ہی بند ہو جائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ غیر قانونی شراب کی فروخت کو روکنا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمپلکس میں شراب پیش کرنے کے نظام کو بند کیا جائے ۔ اسکولوں، اسپتالوں، مندروں اور دیگر ممنوعہ جگہوں کے قریب شراب کی دکانیں بھی بند کی جائیں۔ شراب کی ڈور ٹو ڈور ترسیل فوراً بند ہو۔ جہاں خواتین یا شہری احتجاج کرتے ہیں وہاں دکانیں نہیں کھولنی چاہئیں، کیونکہ انہوں نے بی جے پی کی حکومت بنائی ہے ۔