شمال مغربی ریلوے کے زیر التواء پراجکٹس کو مکمل کرنے کی ہدایات

   

جے پور: نارتھ ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر وجے شرما نے شمال مغربی ریلوے کے زیر التوا پراجکٹس کو مکمل کرنے اور اخراجات میں کمی کی ہدایات دی ہیں۔ شرما نے آج شمال مغربی ریلوے پر محکموں کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس چاروں ڈیویژنوں کے ڈیویژنل ریلوے منیجرز کیساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں یہ ہدایات دیں۔ ڈیویژنل ریلوے منیجرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جڑے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق شرما نے میٹنگ میں ادارہ جاتی اخراجات کو کم کرکے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کیلئے رہنما خطوط فراہم کیے ۔