میٹرو ریل پراجکٹ کی تکمیل تک موجودہ ریل سے استفادہ کی کوشش پر غور
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) شمس آباد بین الاقوامی ایرپورٹ تک میٹرو ریل پراجکٹ کو وسعت دینے کی تیاریوں کے درمیان ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔ کروڑہا روپئے کی لاگت سے میٹرو ریل کو پرانے شہر سے گزارنے کے مجوزہ پراجکٹ کے بجائے اب موجودہ ریلوے لائین کو وسعت دینے پر غور کرنے کی بحث کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پرانے شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں سے میٹرو ریل پراجکٹ کو گزارنے اور اس پراجکٹ کو ایل بی نگر ، ناگول سے چندرائن گٹہ اور مائیلاردیو پلی سے گزارتے ہوئے شمس آباد پہنچانے کے اقدامات کے پرمیشن جاری ہے لیکن اس پراجکٹ کی تکمیل میں کم از کم 5 سال کا عرصہ درکار ہے جبکہ تازہ بجٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ ریلوے لائین ہی کو ترقی دیتے ہوئے عوامی سہولت کیلئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے اور یہ اقدام فوری طور پر اور بہت کم وقت میں تکمیل کو پہنچے گا جبکہ اس ترقیاتی کام میں صرف 150 کروڑ کے اخراجات درکار ہوں گے ۔ ریاستی حکومت کے مجوزہ حیدرآباد م میٹرو ریل کے توسیع منصوبہ پر 8,700 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ 29 کیلو میٹر طویل اس میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر میں فی کیلو میٹر تعمیر پر 300 کروڑ روپئے کے اخراجات آئیں گے جبکہ اگر حکومت ساؤتھ سنٹرل ریلوے سے اشتراک کرتی ہے تو صرف 150 کروڑ روپئے کی لاگت سے شمس آباد ایرپورٹ تک ریلوے لائین کی توسیع ہوجائے گی ۔ اس پراجکٹ کے منصوبہ کو روک دیا گیا تھا ۔ ایرپورٹ حکام نے ٹرمنل تک توسیع کے منصوبہ پر تکنیکی وجوہات کی بناء پر روک لگادی تھی لیکن موجودہ حکومت اگر دلچسپی دکھاتی ہے تو پھر اس پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جس کی مدد سے کم وقت میں پراجکٹ کو تکمیل کے ساتھ ساتھ ایرپورٹ پہنچنے والے عوام کے علاوہ اضلاع کے مسافرین کو بھی کافی فائدہ ہوگا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے عمدہ نگر تک ریلوے لائین کی تنصیب کے علاوہ برقی سہولیات اور برقی کے تمام کام بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عمدہ نگر سے شمس آباد ایرپورٹ کا فاصلہ محض ساڑھے 6 کیلو میٹر ہے اور توسیع کام بھی بہت جلد تکمیل کو پہنچ گئے جبکہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر کیلئے سروے کے لئے تین ماہ کا وقت لگے گا اور رپورٹ کی تیاری کیلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہے اور پراجکٹ کی تکمیل تقریباً 5 سال کے عرصہ میں ہوگی۔ موجودہ حالات میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے سے اشتراک کے بعد فوری محض 150 کروڑ میں پراجکٹ تکمیل ہوجائے گا اور میٹرو ریل پراجکٹ کی تکمیل تک متبادل کے طور پر عمدہ نگر سے شمس آباد ایرپورٹ تک کے اس پراجکٹ کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے جس سے فوری سہولیات کا استفادہ بھی ممکن ہوگا۔ ع