شوہر کے گھر میں بیت الخلاء نہ ہونے پر خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شوہر کے گھر میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ تاملناڈو کے ضلع کڈلور میں پیش آیا ۔ ارسپیریا کوپم موضع کی رامیا ایک خانگی ہاسپٹل میں کام کرتی تھی جس کی 6 اپریل کو کارتکیان سے شادی ہوئی ۔ شوہر کے گھر میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے رامیا شادی کے بعد بھی اپنی ماں کے گھر میں رہ رہی تھی ۔ اس نے اپنے شوہر کارتکیان سے کڈلور شہر میں بیت الخلاء کی سہولت سے مکان تلاش کرنے کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اس جھگڑے کے بعد رامیا دل برداشتہ ہوگئی اور گھر کے فیان سے لٹک گئی ۔ رامیا کی ماں نے اس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ رامیا کی ماں منجولہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔