تائی پے : تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین کارپوریشن کیلئے گزشتہ برس نہائیت شاندار رہا ہے اور اس کا پھل اس کے ملازمین کو بھی مل رہا ہے۔عالمی معیشت کی خبروں کے امریکی ادارے بلومبرگ کے مطابق اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا ہے کہ تائی پے میں قائم شپنگ کمپنی ’50 ماہ کی تنخواہ یا اوسطاً چار برس سے زیادہ تنخواہ کے برابر سال کے آخر میں بونس دے رہی ہے۔‘اس شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’بونس کی مالیت ملازم کے نوکری کے گریڈ اور فنکشن کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے اور یہ صرف ان کیلئے ہے جن کا تائیوان میں کانٹریکٹ ہے۔‘ایور گرین میرین نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ برس کے آخر میں بونس ہمیشہ کمپنی کی سالانہ کارکردگی اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی پر مبنی ہوتے ہیں۔