حیدرآباد۔کمشنر ٹاسک فورس کی ایک ویسٹ زون ٹیم نے شہر میں دو فرضی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کا بھانڈا پھوڑا ہے۔ محمد شعیب سبحانی اور محمد عبدالمجیب جو آصف نگر روڈ مہدی پٹنم میں ”سمیر اسپتال“ کے نام سے ایک اسپتال چلارہے تھے کا بھانڈا پھوڑا ہے۔
مذکورہ دونوں جس کے پاس کوئی ڈاکٹرس کی حیثیت سے کوئی صداقت نامہ نہیں ہے اور وہ آسانی کے ساتھ پیسہ کمانے کے لئے لوگوں کی دھوکہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہے تھے۔
ایک کی تعلیم دسویں جماعت تک جبکہ دوسری کی تعلیمی قابلیت ڈگری میں نامکمل تعلیم تک کی ہے۔مذکورہ ملزم محمد سبحانی حیدرآباد کا متوطن ہے۔
اس نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سال2006میں بی کام سال دوم سے تعلیم منقطع کردی تھی۔
سال2011میں اس نے ”گلوبال ٹکنو اسکول“ کے نام سے ایک اسکول کی شروعات حیدرآباد کے مہدی پٹنم پر کی تھی۔ سال 2017میں اس نے ”سمیر اسپتال“ کے نام پر ایک کاروبار شروع کیاتھا۔
دوسرے ملازم محمد عبدالمجیب نے ایس سی سی تک تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعدحیدرآباد کے مہدی پٹنم‘ ہمایوں نگر کے ایم ایم اسپتال میں ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کردیاتھا۔
سال2017کے اس نے سمیر اسپتال میں ایم ڈی کی حیثیت سے اپنا کام شروع کیاتھا۔ حالانکہ دونوں پیشہ سے ڈاکٹر س نہیں تھے مگر لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔
ڈی ایم اور ایچ او کی جانب سے سمیر اسپتال کے نام جاری کردہ راجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور عبدالمجیب کے نام پر موجود ادھار کارڈ کی زیر اکرس کاپی کو ان دونوں کی تحویل سے پولیس نے ضبط کرلیاہے