ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمات کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی رہنما حسینہ واجد کیخلاف 5 اگست کو استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونے کے بعد سے قتل کے 100مقدمات درج ہوچکے ہیں۔یہ مقدمات طلبا تحریک کے دوران 16 جولائی سے 5 اگست کے درمیان پولیس اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی طرف سے درج کرائے گئے ہیں۔ 5 اگست کو طلبا کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعدبنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ لینا پڑا۔