شیواکمار ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے دواخانہ میں شریک

   

بنگلورو ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈی کے شیواکمار جنہیں دہلی جیل سے حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جو رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں جیل میں تھے، دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ہیں۔ ان کے خاندان کے ذرائع کے بموجب انہیں ہائی بلڈپریشر ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرس نے تین دن تک مکمل آرام کا شیوا کمار کو مشورہ دیا ہے۔ ان کے کسی رکن خاندان کوبھی تین دن تک ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں بھی شیوا کمار ذیابیطس کی پیچیدگیوں ہائی بلڈ پریشر کے مریض رہ چکے ہیں۔