شیو سینااپوزیشن کے نائب صدراتی امیدوار مارگریٹ الوی کی حمایت کریگی

,

   

بی جے پی نے مغربی بنگال گورنر جگدیپ دھنکر کا نام بطور این ڈی اے امیدوار برائے نائب صدراتی انتخابات کیاہے
نئی دہلی۔ شیو سینا ایم پی سنجے راؤت نے اتوارکے روز کہاکہ ان کی پارٹی اپوزیشن کے نائب صدراتی امیدوار مارگریٹ الوی کی حمایت کریگی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صدارتی الیکشن میں سینا درپواڈی مارمو کی اس”احساس“ سے باہر ہوکر کہ مارمو ایک قبائیلی خاتون ہیں اور مہارشٹرا میں بڑے پیمانے پر قبائیلی رہتے ہیں این ڈی اے امیدوار کی حمایت کریں گے۔

ایے این ائی سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”مارمو ایک خاتون ہیں۔ قبائیلی سماج سے تعلق رکھتی ہیں‘ مہارشٹرمیں ا بڑے پیمانے پر قبائیلیوں رہتے ہیں‘ ہمارے کئی ایک ایم پیز اور ایم ایل ایز قبائیلی ہیں۔ مارمو کے ساتھ ایک جذبہ جڑا ہے۔

ہماری پارٹی قائدین بھی درپواڈی مارمو کے متعلق جذباتی ہیں‘ اسی وجہہ سے ایک امیدوار کے طور پر شیو سینا صدر نے مارمو کی حمایت کی بات کی ہے‘ وہیں شیو سینا نائب صدراتی امیدوار مارگریٹ الوی کی حمایت کریگی“۔

اس سے قبل مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کابی جے پی کی جانب سے بطور نائب صدر اتی امیدوار اعلان کرنے کے فوری بعد اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا نائب صدراتی امیدوار پر فیصلہ کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا۔

تاہم ترنمول کانگریس پارٹی سربراہ ممتا بنرجی اور عام آدمی پارٹی کے قائدین اس میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ)‘ سی پی ائی ایم‘ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی (ٹی آر ایس) راشٹرایہ جنتا دل(آر جے ڈی)‘ شیو سینا‘ کانگریس‘ انڈین یونین مسلم لیگ(ائی یو ایم ایل)نے پوار کے گھر پر ملاقات کی اور نائب صدر اتی انتخابات کے لئے مارگریٹ الوی کے نام کے اعلان پر فیصلہ کیاہے۔

پوار نے کہاکہ ”ایک بورڈ میٹنگ میں ممتا بنرجی مصروف ہیں‘ جس کی وجہہ سے وہ اجلاس میں شامل نہیں ہوسکے‘ مگر میں ان سے رابطے میں ہوں آج بھی ان سے بات ہوئی ہے“۔ کانگریس نے ملکارجن کھڑگے نے بھی ممتا بنرجی سے شرد پوار کے رابطے میں رہنے کی بات کی تصدیق کی ہے۔